مقبوضہ بیت المقدس،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں امریکا سے جدید ترین اور انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے17ایف 35 جنگی طیارے خرید کرنے کی منظوری دی ہے۔اسرائیل کے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق گھوسٹ یا بد روح کے خوفناک القابات سے مشہور امریکی جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایف 35 جنگی طیارے اپنی ہولناک اور تباہ کن حملوں کے حوالیسے مشہور ہیں۔ ان طیاروں کو اسرائیلی فوج کے آلہ قتل میں شامل کرنے سے فلسطینیوں کی زندگیوں کو نئے خطرات درپیش ہیں۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل ایف 35 جدید ترین جنگی طیاروں کی پانچویں نسل 5th Gneration خرید کرنا چاہات ہے اور ایک جنگی جہاز کے بدلے میں امریکا کو 10کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ادا کرے گا۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل سنہ 2021ء تک مجموعی طور پر 50ایف 35طیارے امریکا سے خرید کرے گا۔خیال رہے کہ اسرائیل کے پاس 5ایف 35 طیارے پہلے سے موجود ہیں۔ یہ جنگی طیارے انتیائی مشکل جنگی مہمات کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس وقت یہ طیارے امریکی فوجی بیڑے میں شامل ہیں۔